بلوچستان کی سماجی کارکن جلیلہ حیدر دنیا کی 100 متاثر کن خواتین میں شامل

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan's Hazara community lawyer, Jalila Haider
بلوچستان کی سماجی کارکن جلیلہ حیدر دنیا کی 100 متاثر کن خواتین میں شامل

لندن:برطانوی نشریاتی ادارے نے دنیا کی 100 متاثر کن خواتین کی فہرست جاری کردی ہے جس میں کھیل، صحافت، شوبز، قانون، فن تعمیرات اور سیاست کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی تقریباً دنیا کے ہر خطے کے ممالک کی 100 خواتین کو شامل کیا گیا ۔

100 متاثر کن خواتین میں سب سے زیادہ امریکی خواتین ہیں، جہاں سے تقریباً 14 خواتین کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔دنیا کی 100 متاثر کن خواتین میں سے 9 کا تعلق برطانیہ جب کہ 6 کا تعلق بھارت سے ہے۔

مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک کی خواتین کے نام بھی شامل ہیں، سعودی عرب کی ایک خاتون بھی اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔افغانستان اور بنگلادیش سے بھی ایک ایک خاتون کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

100 متاثر کن خواتین میں بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی وکیل اور انسانی حقوق کی کارکن جلیلہ حیدر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔جلیلہ حیدر نہ صرف وکیل اور انسانی حقوق کی کارکن ہیں بلکہ وہ برطانوی نشریاتی ادارے ’انڈیپینڈنٹ اردو‘ کے لیے وی لاگ بھی کرتی ہیں۔

جلیلہ حیدر کا تعلق ہزارہ کمیونٹی سے ہے اور انہیں اسی کمیونٹی کی پہلی خاتون وکیل بھی مانا جاتا ہے۔فہرست میں ایران، ملائیشیا، کویت، لبنان، لبیا اور مصر سمیت دیگر اسلامی ممالک کی خواتین بھی جگہ بنانے میں کامیاب گئی ہیں۔اداکارہ بیلا تھرون سمیت مختلف ممالک کی گلوکاراؤں و شوبز سے منسلک خواتین کو بھی شامل کیا ہے۔

بی بی سی نے سال 2019 کی فہرست میں شامل خواتین کو 6 کیٹیگریز میں تقسیم کیا ہے اور سب سے زیادہ خواتین ’لیڈرشپ‘ اور ’شناخت‘ کی کیٹیگریز میں شامل کی گئی ہیں۔دونوں کیٹیگریز میں ترتیب وار 19 خواتین کو شامل کیا گیا ہے اور پاکستانی خاتون جلیلہ حیدر کو بھی ’لیڈر شپ‘ کی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔

تیسرے نمبر ’معلومات‘ کی کیٹیگری ہے جس میں 18 خواتین کو شامل کیا گیا ہے، ’کریئٹوٹی‘ کی کیٹیگری میں بھی 17 خواتین کو شامل کیا گیا ہے۔’ارتھ‘ کی کیٹیگری میں 14 جب کہ ’اسپورٹس‘ کی کیٹیگری میں 13 خواتین کو شامل کیا گیا ہے۔

Related Posts