پاکستانی بین الاقوامی سول سرونٹ کو لاؤس کی جانب سے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) کے نمائندے برائے لاؤس پیپلز ڈیموکریٹک ریپبلک، ناصر حیات کو لاؤس حکومت کی جانب سے ملک کی ترقی میں ان کی خدمات پر کراس آف فرینڈ شپ میڈل دیا گیا۔

لاؤس حکومت کی جانب سے یہ سول ایوارڈ غیر ملکی کو دیا جاتا ہے، یہ ایوارڈ لاؤس PDR میں UNFAO کے نمائندے کے طور پر ناصر حیات کی ساڑھے چار سالہ مدت کی تکمیل کا نشان ہے، جہاں انہوں نے FAO پروگرام کی سربراہی کی جس میں زراعت کے شعبے کی ترقی، خوراک کی حفاظت اور ملک میں قدرتی آفات سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔

یہ ایوارڈ لاؤ پی ڈی آر کے وزیر اعظم کی جانب سے خارجہ امور کے نائب وزیر فوکسی کھیکھمفیتھون نے پیش کیا۔ تقریب میں مختلف وزارتوں بشمول وزارت زراعت و جنگلات، وزارت منصوبہ بندی و سرمایہ کاری اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام کے علاوہ اقوام متحدہ کے اداروں کے حکام نے بھی شرکت کی۔

ناصر حیات نے اس ایوارڈ پر حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کی مدد سے لاؤس میں زراعت کے شعبے کو اقتصادی ترقی کے ایک اہم محرک کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔

Related Posts