پاکستان، بھارت، بنگلہ دیشی مسافروں کے عمان میں داخلے پر پابندی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے نے فیصل آباد سے اسکردو کے لئے پروازوں کا آغاز کردیا
پی آئی اے نے فیصل آباد سے اسکردو کے لئے پروازوں کا آغاز کردیا

مسقط: کورونا وائرس کی وجہ سے عمان نے پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کے مسافروں کے داخلے پر پابندی کا اعلان کر دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عمان میں مسافروں کے داخلے پر پابندی عمان کی کورونا وائرس کے سدباب کے لیے کام کرنے والی سپریم کمیٹی نے عائد کی۔

کمیٹی نے ان ممالک کا گذشتہ 14 روز میں سفر کرنے والوں پر بھی سلطنت میں داخلے کی پابندی عائد کی ہے۔ مسافروں کے داخلے پر پابندی کا اطلاق 24 اپریل کی شام مقامی وقت کے مطابق 6 بجے سے ہو گا اور یہ پابندی اگلے اعلان تک جاری رہے گی۔

یہ تینوں ممالک ان ممالک کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں، جن کے افراد کو عمان آنے کی اجازت نہیں ہے۔ سپریم کمیٹی نے یہ فیصلہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لیے کیا ہے تاہم عمانی شہری، سفارت کار، طبی عملے اور ان کے خاندانوں کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہے۔

جن گروہوں کو استثنیٰ حاصل ہے انہیں عمان میں داخل ہونے کے بعد کورونا ضوابط سے گزرنا پڑے گا۔ اس کے علاوہ کمیٹی نے کمرشل کمپلیکسز اور دیگر تجارتی مقامات میں 12 سال سے کم عمر بچوں کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ کمرشل کمپلیکسز، کمرشل آٹ لیٹس اور ریستوران کو کاہگوں کی آمد کو محدود کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ صرف 50 فیصد کاہگوں کو آنے کی اجازت دیں۔ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: مغرب میں اسلام فوبیا کیخلاف ایران کو بھی کردار ادا کرنا چاہیے ،شاہ محمود قریشی

Related Posts