پاکستانی گیمر ارسلان ایش نے عالمی ویڈیو گیمنگ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش

 پاکستان کے پروفیشنل ای گیمر ارسلان ایش نے جاپان میں منعقدہ ویڈیو گیمنگ ٹورنامنٹ ایوو 2023 میں جنوبی کوریا کے میوآل کو شکست دے کر ’ٹیکن 7‘ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے اب تک تین ایوو ٹائٹل جیت لئے ہیں، 2019 میں انہوں نے جاپان میں ’ٹیکن 7‘ کا ٹائٹل جیتا جبکہ امریکا میں وہ ایولیوشن چیمپئن شپ سیریز بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔

2022 اگست میں انہوں نے جاپان میں منعقدہ اپنا تیسرا ایوو ٹورنامنٹ جیتا تھا۔ اتوار کے روز ان کا فائنل راؤنڈ جنوبی کوریا کے میو آل سے ہوا جسے ارسلان نے صفر کے مقابلے میں تین سے عبرتناک شکست دی۔

مقابلے میں پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوانوں کو ٹیکن سیریز گیم کے ڈائریکٹر اور چیف  پروڈیوسر کی طرف سے کیش پرائز اور دیگر انعامات دیئے گئے۔