آئی سی سی ویمن ٹیم کی کپتانی پاکستانی فاطمہ ثنا کو مل گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛فائل)

آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں چار پاکستانی کھلاڑی شامل کی گئی ہیں جبکہ کپتانی پاکستان کی کپتان فاطمہ ثناء کو سونپی گئی ہے ۔

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالفائر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا یے جس میں چار پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستانی ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کوالیفائر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کپتان مقرر کیا گیاہے، ٹیم میں چار ممالک کی کھلاڑی شامل ہیں۔

آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ٹیم میں پاکستانی ویمن ٹیم کی سعدیہ اقبال، منیبہ علی نشرہ سندھو جبکہ بنگلا دیش کی شرمین اختر اور نگار سلطانہ شامل ہیں۔

آئی سی سی نے کوالیفائر ٹیم میں ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز،  عالیہ علین اور شنیل ہنری کو بھی شامل کیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان نے کہا میزبان ملک ذمہ داری ہے وہ بتائے بھارت کے علاوہ کہاں کھیلنا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا اس حوالے سے پاک بھارت معاہدہ موجود ہے اب میزبان ملک کی ذمہ داری ہے کہ وہ بتائے میچ کہاں کھیلنا ہے۔

Related Posts