پاکستانی کرکٹرز کی سری لنکا کے ساحل پر موج مستیاں، ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی کرکٹرز کی سری لنکا کے ساحل پر موج مستیاں، ویڈیو وائرل
پاکستانی کرکٹرز کی سری لنکا کے ساحل پر موج مستیاں، ویڈیو وائرل

پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار فتح کے بعد قومی کرکٹر سری لنکا کے ساحل پر پہنچ گئے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 24 جولائی سے گال میں شروع ہو گا۔ دوسرے ٹیسٹ سے قبل قومی کھلاڑیوں نے سری لنکا کے ساحل پر خوب موج مستی کی، کرکٹرز کی جانب سے والی بال کھیلی گئی، تصاویر بنوائی گئیں اور کھلاڑی کھانے سے لطف اندوز ہوئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کی ساحل سمندر پر تفریح کی ویڈیو شیئر کی گئی، جو شائقین میں خوب مقبول ہوئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھلاڑی ساحل سمندر پر والی بال کھیل رہیں ہیں اور ان کے چاہنے والے ان کے ساتھ تصاویر لے رہے ہیں۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیپشن میں لکھا کہ ایک شاندار فتح کے بعد کھلاڑیوں کے لیے ایک آرم دہ دن۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو شکست دی تھی، میزبان ٹیم کی جانب سے دیے گئے 342 رنز کا ہدف قومی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا تھا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ گال میں 24 جولائی سے شروع ہوگا۔

Related Posts