ڈھاکہ: قومی کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو ٹی 20 اور ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کرنے کے بعد وطن واپسی کیلئے سفر کا آغاز کردیا۔ پاکستان کے کھلاڑی ہوٹل سے ائیرپورٹ پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بنگلہ دیش کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کھیلنے کیلئے تیار ہیں۔ اسکواڈ میں شامل اراکین آج شام کے وقت کراچی پہنچ جائیں گے۔
کپتان بابر اعظم، سرفراز احمد، فہیم اشرف، محمد رضوان، فواد عالم، عبداللہ شفیق، سعود شکیل، محمد نواز، نعمان علی، امام الحق، عابد علی، زاہد محمود اور شاہین آفریدی کراچی کیلئے اڑان بھریں گے۔
En route home (safe travel boys) ✈✈ pic.twitter.com/4T1mVbBZkC
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 9, 2021
کراچی آمد کے بعد قومی اسکواڈ کے اراکین کو بائیو سیکیور ببل جوائن کرنا ہوگا۔ بابر اعظم بائیو سیکیور ببل کل جوائن کریں گے۔ کراچی کے علاوہ کرکٹ ٹیم کے بعض اراکین لاہور جائیں گے۔
کوہلی ون ڈے کرکٹ کی کپتانی سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے، روہت شرما نئے کپتان نامزد
پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ میں اننگ اور 8رنز سے شکست دیدی
آج شام 6 بج کر 30 منٹ پر نسیم شاہ، اظہر علی، محمد عباس، حسن علی، کامران غلام، بلال آصف اور ٹیسٹ میچز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ساجد خان لاہور پہنچیں گے۔
گزشتہ روز ساجد خان کی شاندار بالنگ نے بنگلہ دیشی ٹائیگر کے میچ ڈرا کرنے کے خواب کو شرمندۂ تعبیر ہونے سے روک دیا۔ پاکستان نے دوسرا ٹیسٹ میچ 1 اننگ اور 8رنز سے جیت لیا۔
مجموعی طور پر 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے دونوں میچ جیت کر پاکستان نے بنگلہ دیش کو وائٹ واش کردیا۔ قبل ازیں 3 ٹی 20 میچز کی سیریز میں بنگلہ دیشی ٹیم پہلے ہی وائٹ واش ہوچکی تھی۔