غیرت کے نام پر بیٹی کا قتل، اسپین میں پاکستانی جوڑا گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسپین کی پولیس نے  کہا ہے کہ انہوں نے ایک پاکستانی جوڑے کو مبینہ طور پر پاکستان میں اپنی بیٹی کو پسند کی شادی کرنے پر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سپین کی نیشنل پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی حکام نے اس جوڑے کی گرفتاری کے لیے بین الاقوامی وارنٹ جاری کیے تھے۔ لڑکی کو سنہ 2020 اپریل میں قتل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان اور نواز شریف کی نااہلی میں زمین آسمان کا فرق ہے، شیخ رشید

بیان میں کہا گیا ہے کہ تفتیش کاروں کو یقین ہے کہ اس جوڑے نے ’پاکستان میں اپنی بیٹی کو اغوا کر کے قتل کیا کیونکہ جس آدمی سے اس نے شادی کی تھی اسے یہ پسند نہیں کرتے تھے۔‘
اسپین پولیس کی ترجمان نے کہا کہ (قتل ہونے والی) خاتون کے شوہر نے پولیس کو اس سب کی اطلاع دی، جس نے جوڑے کی، جو اسپین بھاگ گئے تھے، گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے۔
ہسپانوی پولیس نے 67 سال مرد اور 51 سالہ خاتون کو پاکستانی حکام کی اطلاع پر لوگرونو شہر میں ان کے گھر کے قریب سے گرفتار کیا۔ اس کے بعد جوڑے کو عدالت میں پیش کیا گیا، جس نے حکم دیا کہ انہیں پاکستان ڈی پورٹ کرنے تک جیل میں رکھا جائے۔
یہ جوڑا لوگرونو میں فون اور انٹرنیٹ سروس کی ایک دکان چلاتا تھا۔ اسپین کے قومی اعداد وشمار کے ادارے کے مطابق اسپین میں تقریباً ایک لاکھ پاکستانی مقیم ہیں۔

Related Posts