وینٹی لیٹرز پر منتقل کورونا کے مریضوں میں اضافہ خطرناک ہے۔اسد عمر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan administers record-breaking 164,000 vaccine doses in single day

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں وینٹی لیٹرز پر منتقل ہونے والے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ خطرناک ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ 15 روز کے دوران کورونا وائرس کے وینٹی لیٹرز پر منتقل مریضوں کی تعداد میں الگ الگ شرح سے مختلف شہروں میں اضافہ ہوا۔

پیغام میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پشاور اور ملتان میں وینٹی لیٹر پر منتقل  کورونا کے مریضوں کی تعداد میں 200 فیصد، کراچی میں 148 فیصد، لاہور میں 114 فیصد جبکہ اسلام آباد میں 65 فیصد اضافہ ہوا۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ملتان اور اسلام آباد میں کورونا کے وینٹی لیٹرز کی گنجائش کے حساب سے استعمال 70 فیصد ہوچکا ہے اور یہ پیغام سیاستدانوں کیلئے ہے کہ کورونا وائرس سے انسانی جانوں کو خطرہ ہے۔ 

کورونا اعدادوشمار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ 4 ماہ کے وقفے کے بعد پہلی بار پاکستان میں کورونا کی اموات 50 سے زائد ہوئی ہیں۔ کل 59 کورونا کے مرض میں مبتلا افراد جاں بحق ہوئے۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی ضروری ہے کہ قوم یکجا ہوکر پھر سے کورونا کی روک تھام کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرے تاکہ حکومت لوگوں کی صحت اور روزگار دونوں کی حفاظت کرسکے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی اسد عمر نے کہا کہ حکومت کورونا کی دوسری لہر کے دوران عام آدمی پر اضافی دباؤ ڈالے بغیر اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کو جاری رکھے گی۔

اسد عمر نے رواں ماہ کی ابتدا میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک ہی وقت میں اسمارٹ لاک ڈاؤن اور روزگار کو بچانا کورونا کے دوران حکومتی حکمت عملی کا خاصہ تھا۔حکومت دوسری لہر کے دوران بھی یہی حکمت عملی اپنائے گی تاکہ معاشی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔

مزید پڑھیں: کورونا  لہر، اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی جاری رہے گی، اسد عمر

Related Posts