پاکستانی رفاہی ادارے نے غزہ کے شہداء کے نام پر ہزاروں پودے لگا دیے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الخدمت فاؤنڈیشن کی ’’اسموگ فری لاہور‘‘ مہم کے تحت فلسطینی شہداء کے نام پر 10 ہزار پودے لگا دیے گئے۔

اس سلسلے میں پی ایچ اے کے تعاون سے لاہور ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ایک گرینڈ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکڑوں رضاکاروں نے 10 ہزار پودے لگائے۔ مہم کا بنیادی مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ترغیب دینا اور اسموگ فری بنا کر صاف ماحول فراہم کرنا ہے۔

سیاحت کیلئے 2024 میں دنیا کے خوبصورت ترین ممالک میں پاکستان بھی شامل

پروگرام میں الخدمت فاؤنڈیشن کے نائب صدور ڈاکٹر مشتاق مانگٹ، سید احسان اللہ وقاص، الخدمت والنٹیر ہیڈ صنان اکبر، سینئر منیجر میڈیا ریلیشنز شعیب ہاشمی، پلانٹیشن ہیڈ عبداللہ محسن، مختلف جامعات کے سربراہان، طلبہ و طالبات اور رضاکاروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے بتایا کہ الخدمت میگا پلانٹیشن ڈرائیو کے آج کے پروگرام کو فلسطین کے شہداء سے منسوب کیا گیا ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن بین الاقوامی رفاہی اداروں کے تعاون سے غزہ میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہے اور جنگ بندی پر تعمیر نو اور بحالی  میں بھی اپنا کردار ادا کرے گی۔ آج کی تقریب کا مقصد لوگوں تک احساس پہنچانا ہے کہ ہم غزہ کے شہداء کو بھولے نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی آلودگی کے پیش نظر پودے لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں میگا پلانٹیشن ڈرائیو کے ذریعے پودے لگانے کا اہتمام کر رہی ہے۔ انہوں نے مہم کو کامیاب بنانے کے لیے پی ایچ اے کے کردار کو سراہا۔

Related Posts