ایشین چیمپئن شپ مقابلوں میں پاکستانی باکسرز نے دھوم مچا دی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی باکسرز نے ایشین باکسنگ فیڈریشن کے مقابلوں میں دھوم مچا دی۔ پاکستان کے تینوں باکسرز نے انڈین اور تھائی حریفوں کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیے۔

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے تیمور خان نے انڈین باکسر وینڈٹ اگروال کو شکست دے کر اے بی ایف ہیوی ویٹ چیمیپن شپ اپنے نام کر لی۔

لیاری کراچی سے تعلق رکھنے والے نادر بلوچ نے اے بی ایف فیدر ویٹ کانٹی نینٹل چیمپن شپ میں تھائی لینڈ کے پائبون کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

جبکہ پاکستان کے تیسرے فائٹر شہیر آفریدی  نے انڈیا کے اسرار عثمانی کو اے بی ایف مڈل ویٹ چیمپین شپ کے مقابلے میں ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

یاد رہے کہ پاکستان سے ان تین باکسرز نے اس اہم ایونٹ میں شرکت کی تھی اور تینوں نے ہی ٹائٹل جیت لیے۔ تیمور خان اور شہیر آفریدی نے مد مقابل باکسرز کو ناک آؤٹ کے ذریعے شکست دے کر ٹائٹل جیتے۔ 

Related Posts