ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا، پاکستانی بالرز نے خراب کارکردگی کا ملبہ پنڈی کی پچ پر ڈال دیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو فیس بک

راولپنڈی ٹیسٹ میں شریک پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں اچھی پچ بنانے کی پوری کوشش کی ہوگی، شاید گرمی کی وجہ سے پچ ویسی نہیں بن پائی جیسا سوچا تھا۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں ہوم ایڈوانٹیج کا سوچنا پڑے گا اگر رزلٹ اپنے حق میں لانا ہے۔

نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ  پاکستانی بولرز نے ویسی پرفارمنس نہیں دی جو امید کی جا رہی تھی، ہم نے سوچا تھا کہ فاسٹ بولرز کو پچ سے مدد ملےگی، چار فاسٹ بولرز کے ساتھ جانےکا مطلب فاسٹ بولرز سے ٹیسٹ میچ جیتنا ہے، پچ پر گھاس ہے، مشکل ہے اسپنرز کو مدد ملے، پچ کے اطراف میں گھاس تھی، ریورس سوئنگ کرنا بھی ایسی کنڈیشنر میں مشکل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیلا ہوں، ردھم میں آنے کے لیے وقت لگتا ہے، اچھی فیلڈنگ کرنے کی کوشش کی، فیلڈنگ میں غلطی ہوجاتی ہے۔

Related Posts