پاکستانی نژاد امریکی شہری، یو ایس ایجنسی برائے اسمال بزنس کے نائب سربراہ نامزد

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی نژاد امریکی شہری، یو ایس ایجنسی برائے اسمال بزنس کے نائب سربراہ نامزد
پاکستانی نژاد امریکی شہری، یو ایس ایجنسی برائے اسمال بزنس کے نائب سربراہ نامزد

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک پاکستانی نژاد امریکی دلاور سید کو اسمال بزنس ایڈمنسٹریشن (ایس بی اے) کے نائب منتظم کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے لیے نامزد کیا ہے۔

ٹوئٹر پر اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے دلاور سید نے کہا کہ ‘نامزدگی کو اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہوں’۔

 

ان کے اس عہدے پر فائز ہونے کی تصدیق ابھی تک امریکی سینیٹ نے نہیں کی۔

دلاور سید نے کہا کہ ‘میں اس مشکل وقت میں ہر جگہ چھوٹے کاروبار کی مدد کرنے کے لیے اپنے دل و جان لگاؤں گا’۔

یہ بھی پڑھیں: انتہاپسند ہندوؤں نے ممبئی کی مشہور ‘ کراچی بیکری ‘ بند کروادی

انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے کاروبار کی ‘کشش’ نے امریکا کو مضبوط بنایا ہے۔

دلاور سید نے یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے وارٹن اسکول سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور آسٹن کی یونیورسٹی آف ٹیکساس سے اکنامکس اور کمپیوٹر سائنس میں بی اے کیا۔

وائٹ ہاؤس کے بیان میں کہا گیا کہ دلاور سید اوہائیو کے دی کالج آف ووسٹر میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے طالب علم کی حیثیت سے پاکستان سے امریکا منتقل ہوئے تھے۔

دلاور اس وقت لومیاٹا کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں جو ‘صحت کی دیکھ بھال کرنے والی کمپنی کے لیے مصنوعی ذہانت پر کام کرتی ہے، کمپنی کی توجہ اخراجات کو کم کرنے اور مریضوں کے طبی معاملات کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے’۔

Related Posts