ملتان ٹیسٹ، پاکستانی بیٹنگ پھر لڑکھڑا گئی، 76 پر 4 آوٹ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو کرک انفو

ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم مشکلات سے دوچار ہے، 254 رنز کے تعاقب میں 76 رنز 4 پر کھلاڑی آئوٹ ہوگئے۔

قبل ازیں ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز 9 رن کی برتری کے ساتھ شروع کی، کپتان بریتھ ویٹ اور میکائیل لوئیس نے 50 رنز کی بنیاد رکھی، عامر جنگو نے کپتان کے ساتھ اسکور 92 تک پہنچایا۔

پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور انوکھا ریکارڈ قائم ہوگیا

ویسٹ انڈیزکے کپتان بریتھ ویٹ کی 52 رنز کی اننگز اسپنر نعمان علی نے تمام کی، اس کے بعد رنز بنتے رہے اور ساتھ ساتھ وکٹیں بھی گرتی رہیں۔

املاچ نے 35 اور سنکلیئر نے 28 رنز بنائے، ویسٹ انڈیز کی ٹیم 244 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی اور پاکستان کو جیت کیلئے 254 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستانی اسپنرز نعمان علی اور ساجد خان نے دوسری اننگ میں 4، 4 وکٹیں حاصل کیں، ابرار اور کاشف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مشکلات سے دوچار ہے اور 76 رنز پر 4 بیٹرز پویلین لوٹ گئے ہیں۔ کپتان شان مسعود اور محمد ہریرہ 2، 2 رن بنائے، کامران غلام 19 اور بابر اعظم 31 رنز بنا کر چلتے بنے۔

بلے باز سعود شکیل 13 اور نائٹ واچ مین کاشف علی ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ پاکستان ٹیم کو جیت کیلئے مزید 178 رنز درکار ہیں اور اس کی 6 وکٹیں باقی ہیں۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 163 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 154 رنز بنا سکی تھی۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ پاکستان جیت چکا ہے۔

Related Posts