بنگلہ دیشی بولرز نے بھرکس نکال دیا، پاکستانی کھلاڑی آؤٹ ہونے کا سلسلہ جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pak vs Ban Live
(فوٹو: ای ایس پی این)

گزشتہ روز بالرز کی شاندار کارکردگی کا ڈھنڈورا پیٹنے والے پاکستانی بیٹرز مہمان ٹیم کے سامنے بے بس ہوگئے، بنگلہ دیشی بولرز نے بھرکس نکال دیا۔ پاکستانی کھلاڑی آؤٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کا کھیل جاری ہے۔ پہلے روز کا کھیل بارش کے باعث نہیں ہوسکا تھا۔ دوسرے روز شروع ہونے والے میچ میں کئی ڈرامائی موڑ آئے جب کبھی بنگلہ دیش اور کبھی پاکستان کا پلڑا بھاری نظر آیا۔

آج میچ کے چوتھے روز پاکستان نے 9رنز پر 2 وکٹس کے نقصان پر کھیل شروع کیا تو 47 کے مجموعی اسکور پر اوپنر صائم ایوب 35 گیندوں پر 20 رنز بنانے کے بعد تسکین احمد کی گیند پر نجم الحسن شانٹو کو کیچ تھما بیٹھے، جس کے بعد مزید کھلاڑی بھی آؤٹ ہونے لگے۔

ابھی قومی کرکٹ ٹیم کا مجموعی اسکور 62 ہی تھا کہ کپتان شان مسعود 28 رنز بنانے کے بعد ناہید رانا کی گیند پر لٹن داس کو کیچ پکڑاکر پویلین لوٹ گئے۔ بابر اعظم نے اپنی شابقہ شاندار روایات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے 18گیندوں پر محض 11 رنز بنائے اور 65کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔

مہمان ٹیم کے بولرز نے ٹیسٹ میچ کو ون ڈے بلکہ ٹی 20 بنا دیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے چھٹے اور اب تک کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی سعود شکیل تھے جنہوں نے 10گیندوں پر صرف 2 رنز بنائے اور ناہید رانا کی ہی گیند پر لٹن داس کو کیچ تھما کر آؤٹ ہوگئے۔ قومی ٹیم کی 6وکٹس 81 کے مجموعی اسکور پر گر گئیں۔

میچ کی تازہ ترین صورتحال؟

اس وقت وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 38 جبکہ سلمان علی آغا 7 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں اور قومی کرکٹ ٹیم نے 117 رنز بنا لیے ہیں۔ مجموعی طور پر قومی کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش پر 129رنز کی برتری حاصل ہے، میچ جیتنے کیلئے قومی بیٹرز کو مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

Related Posts