فیصل قریشی، مایا علی، شائستہ لودھی اور ماہرہ خان سمیت پاکستانی فنکاروں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔
مایا علی نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں کی بے مثال ہمت کو سلام پیش کیا، جنہوں نے دشمن کے سامنے ڈٹ کر ملک کی حفاظت کی۔
انہوں نے کہا کہ جنگ بندی دونوں طرف کے لیے امن لاتی ہے اور میں ہمیشہ کہتی رہی ہوں کہ جنگ کبھی حل نہیں ہوتی۔
اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن، مذاکرات اور بقائے باہمی کی بات کی، جنگ بندی خوش آئند اور امید کا لمحہ ہے۔
اداکار فیصل قریشی نے کہا کہ بے تحاشا جانیں چلی گئيں، پاکستان میں تو معصوم جانیں چلی گئيں، اسی لیے بار بار پاکستانی قوم یہی کہہ رہی تھی کہ جنگ نہیں ہونی چاہیے کیوں کہ جنگ کا بہت نقصان ہوتا ہے۔
اداکارہ ماہرہ خان سمیت دیگر اداکاروں نے کہا کہ مشکل حالات ہوں تو اندازہ ہوتا ہے فوج کتنی ضروری ہے۔