جاپان میں فوکوکا پرائز کمیٹی کی جانب سے دنیا بھر سے عالمی سطع پر مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی دکھانے والے افراد کے لیے فوکوکا ایوارڈز کا اعلان کردیا گیا ہے۔
جس میں جنوبی ایشیا کی نمائندگی کرنے والی پاکستانی نژاد آرٹسٹ و فنکارہ شازیہ سکندر نے آرٹس اینڈ کلچر کے شعبے میں فوکوکا ایوارڈ حاصل کیا۔
فوکوکا سٹی نے 26 مئی کو فوکوکا پرائز 2022 کے لیے انعام یافتگان کا اعلان کیا۔ جس میں گرانڈ پرائز مسٹر ہیاشی اییتتسو کو دیا گیا ہے، جو تائیکو ڈرمر ہیں۔ وہ تائیکو موسیقی کی تخلیقی تشریحات میں تسلسل کے ساتھ سب سے آگے رہے ہیں۔
بعدازاں اکیڈمک پرائز پروفیسر ٹیمون اسکریچ کو دیا گیا ہے، جو ایڈُو دور کے ماہر آرٹ مورخ ہیں جبکہ جنوبی ایشیا کی نمائندگی کرنے والی پاکستان کی فنکارہ محترمہ شازیہ سکندر نے آرٹس اینڈ کلچر پرائز جیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی پاکستانی خاتون مہم جو شائستہ گوہر ہاؤس آف لارڈز میں مقرر