ہم چاہتے ہیں کہ سیاسی رہنما افغانستان کو جنگی صورتحال سے نکالیں۔پاکستانی سفیر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہم چاہتے ہیں کہ سیاسی رہنما افغانستان کو جنگی صورتحال سے نکالیں۔پاکستانی سفیر
ہم چاہتے ہیں کہ سیاسی رہنما افغانستان کو جنگی صورتحال سے نکالیں۔پاکستانی سفیر

کابل: افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ سیاسی رہنما افغانستان کو جنگی صورتحال سے نکالیں جس کیلئے طالبان اور سیاسی رہنماؤں میں رابطے ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی یہ خواہش ہے کہ افغان طالبان سمیت تمام سیاسی جماعتیں مل کر ملک کا سیاسی نظام تشکیل دیں۔

پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے کہا کہ افغانستان میں موجودہ صورتحال غیر یقینی ہے۔ ملک میں نئے نظام کو تشکیل دینے کیلئے سیاسی اکابرین سے رابطے کیے جارہے ہیں جو خوش آئند ہیں۔ 

منصور احمد خان نے کہا کہ افغان طالبان اور دیگر سیاسی رہنما ایک دوسرے سے رابطے کر رہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ سیاسی رہنما ملک کو اس جنگی صورتحال سے باہر نکالیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں دیرپا امن کیلئے سیاسی نظام کے خواہاں ہیں۔ پاکستان نے کابل سے اپنے شہریوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکیوں کو بھی نکلنے کیلئے مدد فراہم کی ہے۔

سفیرِ پاکستان نے مزید کہا کہ ہم نے پاکستان سمیت مختلف ممالک جانے کے خواہش مند افراد سے تعاون کیا۔ امید ہے کہ سیاسی استحکام کے بعد لوگ واپس آکر افغانستان کی ترقی میں حصہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان تصفیے کے حل سے تجارتی تعلقات استوار ہوں گے، وزیر خارجہ

Related Posts