لاہور: قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویمن کرکٹ ٹیم کی بہترین پرفارمنس دینے والی بیٹر اور باؤلر ندا ڈار کو گزشتہ ماہ اکتوبر کیلئے شاندار کھیل پیش کرنے پر مہینے کی بہترین کھلاڑی (پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز دیا گیا۔
سری لنکن کھلاڑی دنوشکا کی ضمانت کیلئے درخواست مسترد
Outstanding with both bat and ball ✨
A terrific all-rounder has been voted the ICC Women's Player of the Month for October 👏
Details 👇
— ICC (@ICC) November 7, 2022
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ندا ڈار نے اکتوبر کے مہینے میں بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں کے ساتھ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ اسی اعزاز کیلئے بھارتی کھلاڑی جمائمہ راڈرگس اور دیپتی شرما بھی نامزد ہوئیں۔
پاکستانی ویمن ٹیم کی اہم کھلاڑی ندا ڈار نے اعزاز کے متعلق مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی ایوارڈ کیلئے نامزدگی ہی میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔
قبل ازیں ندا ڈار ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں 100 وکٹس مکمل کرنے والی پہلی پاکستانی ویمن باؤلر بن گئیں۔ ندا ڈار نے یہ سنگِ میل گزشتہ برس ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں عبور کر لیا۔
ندا ڈار نے اگست 2021 میں ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئے میچ میں 2 وکٹس حاصل کیں تاہم پاکستان یہ میچ جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکا جبکہ ویسٹ انڈین ویمن ٹیم 10 رنز سے میچ جیت گئی تھی۔