پاکستانی ائیر لائنز کو ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کی ہدایت جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان ائیرلائنز( پی آئی اے) سمیت تمام پاکستانی ائیر لائنز کو پاک ایران کشیدگی کے پیشِ نظر ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یورپ،وسط ایشیا سے آنیوالی ائیر لائنز کو مسقط روٹ سے پاکستان داخل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق یو اےای اور سعودی عرب سے آنیوالی پروازوں کو بھی ایرانی فضائی حدود سے دور رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اس سے قبل مغربی سرحدوں پر فضا میں ہونے والی ہر سرگرمی کو مانیٹر کیا جا رہا تھا اور پاکستانی حدود میں مغرب سے آنے والی تمام پروازوں سے متعلق الرٹ رہنے اور پروازوں کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایات کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بلوچستان پر حملے کے جواب میں آپریشن مرگ بر ، سرمچار کے ذریعے ایران کو جواب دیا ہے۔

Related Posts