پاکستانی اداکار پیسوں کی خاطر بھارت جاکر ہرگز کام نہ کریں، میکال ذوالفقار

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: معروف اداکار میکال ذوالفقار نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فلمساز اور پروڈیوسر پاکستانی اداکاروں کا غلط استعمال کرتے ہیں۔

حال ہی میں میکال ذوالفقار نے ایک ٹی وی شو میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے بھارت میں کام کرنے کے تجربے پر بات کی۔

میکال ذوالفقار نے کہا کہ میں دوبارہ بھارت جاکر کام نہیں کروں گا کیونکہ وہاں کے فلمساز اور پروڈیوسرز پاکستانی اداکاروں کا غلط استعمال کرتے ہیں۔

سپر ماڈل جی جی حدید نے فلسطینیوں کی حمایت کردی

اداکار نے کہا کہ بھارت میں معروف پاکستانی اداکاروں کو مرکزی کردار نہیں دیے جاتے، ہمیں ایسے کردار دیے جاتے ہیں، جس سے یہ واضح ہوکہ ہم بھارتی نہیں بلکہ پاکستانی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ فلموں میں ہمیں ایسے کردار دیے جاتے ہیں جن کی وجہ سے ہماری پاکستان میں بے عزتی ہو۔ میکال ذوالفقار نے پاکستانی اداکاروں کو مشورہ دیا ہے کہ صرف پیسوں کی خاطر بھارت میں جاکر ہرگز کام نہ کریں۔

Related Posts