پاک زمبابوے سیریز کو جلد حتمی شکل دیئے جانے کا قوی امکان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک زمبابوے سیریز کو جلد حتمی شکل دیئے جانے کا قوی امکان
پاک زمبابوے سیریز کو جلد حتمی شکل دیئے جانے کا قوی امکان

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا ابتدائی شیڈول زمبابوے کرکٹ بورڈ سے شیئر کر لیا جسے آئندہ ہفتے تک حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے۔

با خبر ذرائع کے مطابق پی سی بی نے بائیو سیکور ماحول کے حوالے سے بھی زمبابوے کرکٹ کو آگاہ کیا ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ سیریز کے دوران کھلاڑیوں کی صحت اورحفاظت اولین ترجیح ہوگی۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق بورڈ پاک زمبابوے سیریز کیلئے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے بائیو سیکور ماحول کے انتظامات سے بھی استفادہ کرے گا۔ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ کے ڈاکٹر سہیل سلیم نے بائیو سیکور ماحول کے حوالے سے مکمل رپورٹ دی ہے۔

ٹیم مینجمنٹ کے دیگر اراکین سے بھی بائیو سیکور ماحول کے حوالے سے مدد لی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کی 20 اکتوبر کو پاکستان آمد متوقع ہے، جبکہ سیریز 28 یا 30 اکتوبر سے شروع ہوگی، دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔

Related Posts