پاکستان میں کرکٹ سے لگاؤ رکھنے والے ورلڈ کپ اسکواڈ کے نام جاننے کے لئے بے تاب ہیں، تاہم پی سی بی نے تاحال ورلڈ کپ اسکواڈ کے ناموں کا اعلان نہیں کیا ہے۔
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 جس کا انعقاد اگلے ماہ بھارت میں ہوگا، مگر پاکستان وہ واحد ٹیم ہے جس نے ابھی تک ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا ہے۔
مگر اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ ورلڈ کپ اسکواڈ کے لئے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق تمام مشاورت مکمل ہونے کے بعد ورلڈکپ کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل صبح سوا 11بجے ہوگا۔
گزشتہ روز بھی مشاورتی عمل تقریباً تین گھنٹے جاری رہا، مشاورتی عمل کے اجلاس میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کے علاوہ دیگر عہدیداران اور کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی شریک ہوئی۔
ذکاء اشرف نے ایشیا کپ کے فائنل تک نہ پہنچنے پر ٹیم کو ریویو کرنے کا کہا تھا۔
مزید پڑھیں:پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی
واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کے 15 نام جمع کروانے کی آخری تاریخ 28 ستمبر 2023 ہے۔