انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں پاکستانی بیٹسمین فخر زمان کی شاندار بیٹنگ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے آئی سی سی نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑی کی شاندار بیٹنگ کے باعث پاکستان بھارت سے ٹرافی جیتنے میں کامیاب رہا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آئی سی سی نے کہا کہ فخر زمان کی طرف سے 114 رنز کا اسکور اور دوسری جانب محمد عامر اور حسن علی کی شاندار باؤلنگ کے باعث پاکستان سن 2017ء کی چیمپئنز ٹرافی جیت گیا جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ 18 جون 2017ء کو کھیلا گیا۔
Fakhar Zaman's blistering 114 and an equally ???? bowling performance from Mohammad Amir and Hasan Ali helped Pakistan clinch the 2017 ICC Champions Trophy against India on this day ????
WATCH ????️ pic.twitter.com/hVB4Hl9zyD
— ICC (@ICC) June 18, 2020
پیغام میں آئی سی سی نے کہا کہ پاکستان نے اوول کے تاریخی گراؤنڈ میں سن 2017ء کو کھیلے گئے فائنل میچ میں ٹرافی جیت کر بھارت کو حیران کردیا جبکہ بھارتی ٹیم 158 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان نے یہ میچ 180 رنز کے واضح فرق سے جیت لیا۔
#OnThisDay in 2017, Pakistan stunned India to lift the ICC Champions Trophy at the Oval ????
They won by 180 runs, bowling out ???????? for just 158!#CT17 pic.twitter.com/cAXmLMxiHb
— ICC (@ICC) June 18, 2020