احسن رمضان کا اعزاز، پاکستان نے عالمی اسنوکر چیمپین شپ جیت لی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

احسن رمضان کا اعزاز، پاکستان نے عالمی اسنوکر چیمپین شپ جیت لی
احسن رمضان کا اعزاز، پاکستان نے عالمی اسنوکر چیمپین شپ جیت لی

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں پاکستان کے 16 سالہ نوجوان احسن رمضان نے بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کر لیا، پاکستان نے عالمی اسنوکر چیمپین شپ جیت لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دوحہ میں انٹرنیشنل بلیئرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف) کی ورلڈ اسنوکر چیمپین شپ ہوئی جس میں 16 سالہ احسن رمضان نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

محمد آصف کا اسنوکر چیمپین شپ جیتنے کے بعد حوصلہ افزائی کا مطالبہ

پاکستان کے احسن رمضان نے ایرانی کھلاڑی عامر سرکوش کو 5-6 سے شکست دے کر عالمی اعزاز پاکستان کے نام کردیا۔ پاکستان نے یہ اعزاز مسلسل چوتھی بار جیتا۔

قبل ازیں پاکستان کے محمد آصف نے دو بار جبکہ محمد یوسف نے ایک بار عالمی چیمپین شپ جیت کر دنیا بھر میں اپنے وطن کا نام روشن کیا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل عالمی اسنوکرچیمپین محمد آصف نے بین الاقوامی اسنوکر چیمپین شپ جیتنے کے بعد حکومت سے حوصلہ افزائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پورے پاکستان کی جیت ہے۔

اسنوکر چیمپین محمد آصف نے ترکی میں 3 سال قبل ورلڈ اسنوکر چیمپین شپ جیت کر ملک کا نام روشن کردیا۔ وطن واپس پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام سے محبت تو ملی، لیکن حکومتی حوصلہ افزائی نہیں ملی۔

محمد آصف نے اپنی ٹرافی کشمیری بھائیوں کے نام کرتے ہوئے کہا کہ پہلا ٹورنامنٹ جیتنا کافی مشکل رہا، تاہم دوسرا بھی آسان نہیں کہا جاسکتا۔ مجھے اس میں بھی کافی مشکلات رہیں، پھر بھی خدا نے کامیابی سے ہمکنار کیا۔ 

Related Posts