نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیوزی لینڈ اے کے خلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ، پاکستان شاہینز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
نیوزی لینڈ اے کے خلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ، پاکستان شاہینز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

نیوزی لینڈ کے خلاف 3 میچز کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ پاکستان  نے ٹاس جیت کر دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

سیریز میں نیوزی لینڈ  کی پوزیشن پاکستان کے مقابلے میں پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ جیت لینے کے بعد کافی مستحکم ہے جبکہ پاکستان کو آج کے میچ میں زبردست کم بیک کرنے کی بھرپور کوشش کرنی ہے۔ 

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3  ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ آج  20دسمبر کو ہملٹن میں کھیلا جارہا ہے، پاکستانی شاہینوں نے پہلے میچ میں شکست کا بدلہ لینے کی تیاری کرلی۔

3 میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے ۔ قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ دوسرے میچ کیلئے آکلینڈ سے ہملٹن پہنچ گیا۔

قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ بذریعہ بس آکلینڈ سے ہملٹن گزشتہ روز پہنچا،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ٹی ٹونٹی میچ اتوار کو ہملٹن میں کھیلا جا رہا ہے۔ہملٹن کے سیڈن پارک میں شیڈول میچ آج 11 بجے شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں:  دوسرا ٹی ٹوئنٹی کل ہوگا، شاہین کیویز سے بدلنے لینے کیلئے تیار

Related Posts