کراچی: کراچی ٹیسٹ میں پاکستان نے فتح اپنے نام کرلی، جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کے لیے 88 رنز کا آسان ہدف دیا جو پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں ساؤتھ افریقہ نے پہلی اننگز میں 220 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم فواد عالم کی سنچری کی بدولت 378 رنز بنانے میں کامیاب رہی اور یوں پاکستان کو 158 رنز کی برتری حاصل ہوئی، جس کے جواب میں مہمان ٹیم 245 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 29, 2021
جنوبی افریقا کی جانب سے ملنے والے 88 رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 3 وکٹیں گنوایں۔ عمران بٹ 12،۔ عابد علی 10 اور کپتان بابراعظم 30 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ اظہر علی 31 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
.@Shah64Y on ????#PAKvSA | #HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen https://t.co/bEMfSHbOgM pic.twitter.com/Zm2bVUXsOK
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 28, 2021