گال ٹیسٹ میں پاکستان کی شاندار فتح، سری لنکا کو 4 وکٹس سے شکست

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

پاکستان نے گال ٹیسٹ میں شاندار فتح حاصل کرتے ہوئے میزبان ٹیم سری لنکا کو 4 وکٹس سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پانچ روزہ میچ کے پانچویں اور آخری روز پاکستان نے 131رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا۔ دوسری اننگز کے دوران اوپنر بیٹر امام الحق ففٹی مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔

یہ بھی پڑھیں:

رونالڈو نے ’سعودی پرو لیگ‘ کو یورپی لیگز سے بہتر قرار دے دیا

قبل ازیں عبداللہ شفیق 8 رنز بنا کر پرباتھ جے سوریا کی گیند پر سدیرا سمروکرما کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ شان مسعود 11 گیندوں پر 7 رنز بنا کر پرباتھ جے سوریا کی ہی گیند پر نیشان مدھشکا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

نعمان علی کوئی رن بنائے بغیر ہی رمیش مینڈس کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئے۔ کپتان بابر اعظم نے 24 رنز بنائے اور پرباتھ جے سوریا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ سعود شکیل بھی 30 رنز بنانے کے بعد رمیش مینڈس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

وکٹ کیپر سرفراز احمد 10 گیندوں پر 1 ہی رن بنا سکے۔ ان کو پرباتھ جے سوریا کی گیند پر کسال مینڈس نے کیچ آؤٹ کیا جبکہ سلمان علی آغا نے 1 ہی گیند پر 6رنز جڑ دئیے اور ناقابلِ شکست رہے۔ امام الحق بھی 50رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

تمام تر ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی پہلی اننگز یادگار رہی جس میں پے درپے ناکامیوں کے بعد سعود شکیل کی 208رنز کی ناقابلِ شکست اننگز نے پاکستان کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔ بولرز کی کارکردگی اوسط رہی جو کسی بھی اننگز میں فی کس 3 سے زائد وکٹس حاصل نہ کرسکے۔ 

 

Related Posts