سلہٹ: ویمن ایشیا کپ میں قومی کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو 9 وکٹس سے شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔ میزبان ٹیم نے پاکستان کو جیتنے کیلئے 71 رنز کا ہدف دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے 20 اوورز کے دوران بنگلہ دیشی ویمن ٹیم کا دیا گیا 71 رنز کا ہدف تیرہویں اوور میں 1 وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ پاکستانی اوپنر منیبہ علی آؤٹ ہونے والی واحد کھلاڑی تھیں۔
بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 71 رنز کا ہدف دے دیا
منیبہ علی کو سلمیٰ خاتون کی گیند پر شمیمہ سلطانہ نے کیچ پکڑ کر پویلین بھیج دیا تاہم بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان کی مزید کوئی بھی کھلاڑی آؤٹ کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ اوپنر سدرہ امین اور کپتان بسمہ معروف نے ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
اوپنر سدرہ امین نے 35 گیندوں پر 36 جبکہ کپتان بسمہ معروف نے 20 گیندوں پر 12 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 49 کے مجموعی اسکور پر گری تھی، جس کے بعد ٹیم نے بنگلہ دیش کو آسانی سے شکست دے دی۔
یاد رہے کہ ویمن ایشیا کپ میں ٹی 20 میچز کا سلسلہ جاری ہے، اس سے قبل بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 71 رنز کا ہدف دے دیا۔ قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
قومی ٹیم ویمن ایشیا کپ کے پہلے میچ میں فتحیابی کے بعد دوسرے میچ میں بھی جیت کیلئے پر عزم تھی۔ بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8وکٹس کے نقصان پر 70 رنز بنائے۔