پاکستان نے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کو شکست دیدی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کو 42 رنز سے شکست دیدے میں کامیاب ہوگیا۔

پاکستان نے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے آخری میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 135 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 17.2 اوورز میں 92 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ 19 اور ول ینگ 12 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ راچن رویندرا اور مارک چیمپمن صرف 1-1 رنز بنا پائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس 22 گیندوں پر 26 رنز اور اوپنر فن ایلن 19 گیندوں پر 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے افتخار احمد نے اپنے اسپیل میں 24 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں، محمد نواز اور کپتان شاہین آفریدی نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ زمان خان اور اسامہ میر کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم بیٹنگ لائن نے ایک بار پھر شائقین کو مایوس کیا اور قومی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں صرف 134 رنز اسکور کر پائی۔

پاکستانی اوپنر حسیب اللہ اپنے پہلے میچ میں پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رن بنائے سوتھی کی گیند پر فلپس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے بیٹر محمد رضوان رہے جنہوں نے 38 گیندوں پر 38 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان 33، صاحبزادہ فرحان 19 اور پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم صرف 13 رنز بنا سکے، آٹھوں بیٹرز نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کے ہاتھوں میں کیچ تھما کر آؤٹ ہوئے۔

Related Posts