واشنگٹن: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) پیرس میں ہونے والے سالانہ اجلاس میں پاکستان کو بلیک لسٹ نہیں کرے گا تاہم اسے بدستور نگرانی کی فہرست میں رکھ سکتا ہے۔
بات واشنگٹن کے وڈرو ولسن سینٹر میں امور جنوبی ایشیا کے اسکالرمائیکل کلگیلمن کے مطابق پاکستان کا گرے لسٹ سے اخراج اس کے لیے قبل از وقت ہے، اس کا فیصلہ رواں سال ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ بات میرے لیے واضح ہے کہ پاکستان کو بلیک لسٹ نہیں کیا جائیگا۔تاہم واشنگٹن کی اٹلانٹک کونسل کے ایک نان ریزیڈینٹ فیلو عذیر یونس کا کہنا تھا کہ اس بات کے اشارے موجود ہیں کہ پاکستان کو ممکنہ طور پر اگر ہفتوں میں نہیں تو آئندہ چند ماہ کے دوران گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایف اے ٹی ایف: پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے 15 ووٹوں کی ضرورت