پاکستان کسی ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دے گا، وزیر خارجہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کسی ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دے گا، وزیر خارجہ
پاکستان کسی ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دے گا، وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی کو اپنی سرزمین کسے خلاف استعمال کرنے نہیں دے گا۔ افغان قیادت سے بات ہو گئی ہے کہ وہ بھی اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ اگر دونوں ممالک اس معاہدے کا احترام کرتے ہیں تو یہ دونوں کے لیے آسانی کا باعث ہو گا۔

افغانستان میں امن عمل کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے پاکستان امن اور استحکام کے ساتھ کھڑا ہے دنیا آج افغانستان میں امن کے لیے ہماری کوششوں کو سراہا رہی ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جنگ وجدل سے افغانستان میں پہلے ہی بہت نقصان ہو چکا ہے۔ افغانستان میں خانہ جنگی یا 90ء کی دہائی جیسے حالات افغانوں کیلئے مزید نقصان دہ ہوں گے۔ افغانستان میں امن خطے کے تمام ممالک کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں امن کے حوالے سے اگلے چند ہفتے یا مہینے نہایت اہم ہیں، جن میں معاملات بگڑ بھی سکتے ہیں۔ افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلا کا عمل 50 فیصد تک مکمل ہو چکا ہے۔ افغان قیادت پرذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس صورتحال کی نزاکت کو سامنے رکھے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کو چاہیے کہ ملک کے باقی تمام اسٹیک ہولڈر کے ساتھ باضابطہ مذاکرات کرے اور افغانستان میں امن کے لیے مل بیٹھ کر مسئلے کا سیاسی حل نکالیں۔

یہ بھی پڑھیں :ریڈیو پاکستان کے ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

Related Posts