معیشت میں بہتری لا کر پاکستان جلد دُنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں ہوگا۔ ڈاکٹر عارف علوی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Arif Alvi
اسلام آباد: صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پردستخط کردیے، سی پیک اتھارٹی کا اطلاق پورے پاکستان پرہوگا۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ  معیشت کے شعبے میں بہتری  لا کر  پاکستان جلد دُنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوگا جبکہ  ملک میں تبدیلی آتی جا رہی ہے۔

شہر قائد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ ملک کو فلاحی ریاست بنانا مشکل کام سہی، لیکن اگر ہم ریاست مدینہ نہ بھی بنا سکے تو اس کی طرف ایک قدم ضرور بڑھا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم سفارتی مشن میں کامیاب، مسئلہ کشمیر کا حل عالمی ضمیر کا امتحان ہے۔فردوس عاشق اعوان

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اقوام متحدہ  کا ادارہ ایک دوسرے کے خلاف ہتھیار اٹھانے سے روکنے کے لیے معرضِ وجود میں آیا تھا جبکہ اس ادارے کا کام قیامِ امن کی کوششوں میں مدد دینا ہے اور دنیا بھر میں امن قائم کرنے کے حوالے سے ہر ممکن کوشش کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جو تقریر کی وہ انتہائی خوبصورت تھی  جبکہ دورۂ امریکا کے دوران انہوں نے  ریاست مدینہ کی خصوصیات پر روشنی ڈالی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کہہ چکے ہیں کہ پاکستان اور چین کی خارجہ پالیسی کسی اور ملک میں مداخلت پر یقین نہیں رکھتی جبکہ  دونوں ممالک دیگر ملکوں کے داخلی امور میں مداخلت کے خلاف ہیں۔

ہمسایہ دوست ملک چین کے عالمی کردار کے حوالے سے بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ چین کے معاشی ماہرین دُنیا بھر کی معیشت کے لیے ایک قابل تقلید مثال ہیں۔

مزید پڑھیں: پاک چین خارجہ پالیسی دیگر ممالک کے داخلی امور میں مداخلت کے خلاف ہے۔صدرِ مملکت

Related Posts