لاہور: ملک کے نامور گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا ہے کہ میرا اور عمران خان کاسیاست سے پہلے کا بڑا گہرا تعلق ہے اور میں نے تحریک انصاف کیلئے بغیر کسی لالچ کے کام کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان سے طویل رفاقت ہے اور میں نے انہیں اس عرصے میں انتہائی ایماندار شخص کے طور پر پایا ہے۔ مجھے قوی امید ہے کہ عمران خان کی قیادت میں ہی پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا کیونکہ عمران خان ایک ایماندار شخص ہیں۔
ایک انٹر ویو میں عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ مجھے حکومت سے کوئی عہدہ لینے کا شوق نہیں کیونکہ میں آزاد مزاج قسم کا انسان ہوں اور بندشوں میں نہیں رہ سکتا۔
معروف گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے کردار کی وجہ سے دنیا نے ان کی اپیل سنی ہے اورقرضوں کو ایک سال کے لئے موخر کیا گیا ہے جو ایک مثال ہے۔یہ معجزہ عمران خان کی بدولت پیش آیا ہے۔