پاکستان ہر عالمی فورم پر چین کے مفادات کی حمایت جاری رکھے گا، بلاول بھٹو زرداری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ہر عالمی فورم پر چین کے مفادات کی حمایت جاری رکھے گا۔

پاکستان اور چین کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت کا آغاز ہوگیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چینی وزیر خارجہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، چین کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ون چائنہ پالیسی کی حمایت کرتا ہے، چین نے عالمی سطح کے ہر فورم پر پاکستان کی غیرمشروط حمایت کی، پاکستان ہر عالمی فورم پر چین کے مفادات کی حمایت جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی نے شنگھائی تعاون اجلاس میں پاکستان کی شرکت کو متنازع بنانے کی کوشش کی، وزیراعظم

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف چین کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں، ذوالفقار علی بھٹو اور نوازشریف نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں اہم کردار ادا کیا، آصف زرداری اور نوازشریف نے چین کے ساتھ اہم منصوبے شروع کئے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ سی پیک دونوں ممالک کیلئے خاص اہمیت رکھتا ہے، تمام ایشوز پر چین کے موقف کی حمایت کرتے ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات دہائیوں پر مشتمل ہیں، مشکل حالات میں چین کی حمایت پر شکر گزار ہیں۔

Related Posts