پاکستان کو وائٹ واش کرنا بہت خاص ہے، بین اسٹوکس

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کو وائٹ واش کرنا بہت خاص ہے، بین اسٹوکس
پاکستان کو وائٹ واش کرنا بہت خاص ہے، بین اسٹوکس

کراچی: انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فتح حاصل کرنے کے بعد کہا ہے کہ پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کرنا بہت خاص ہے۔

آج کے دن کھیلے گئے کھیل کے دوران مہمان ٹیم نے سیریزجیتنے کیلئے درکار 55 رنز کو آسانی سے بنا کر میچ میں آٹھ وکٹوں سے فتح حاصل کرلی۔

بین ا سٹوکس نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں، ہم نے جو کچھ کیا ہے وہ بہت خاص ہے… یہاں سے 3-0 سے جیتنا، یہ واقعی فخر کی بات ہے۔”

میک کولم اور اسٹوکس کے نئے سیٹ اپ کے تحت انگلینڈ نے اب اپنے آخری 10 میں سے 9 ٹیسٹوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی ٹیسٹ، انگلینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹس سے شکست دے کر وائٹ واش کردیا

اسٹوکس نے کہا کہ انہوں نے جو کچھ بھی کرنے کی کوشش کی وہ پاکستان کی سست اور ٹرننگ پچز پر درست ثابت ہوئیں، مشکل حالات میں حکمت عملی کو کام کرتے ہوئے دیکھنا ”بہترین چیز ہے”۔

Related Posts