برمنگھم: قومی کرکٹ ٹیم برطانوی کھلاڑیوں سے تیسرا میچ بھی ہار گئی، انگلینڈ نے 3 وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے دوران گزشتہ شب آخری میچ میں انگلینڈ نے 332 رنز کا ہدف 48 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا اور پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 0-3 سے جیت لی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے 332 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا اور 53 کے مجموعی اسکور پر 2 کھلاڑی پویلین کا رخ کرچکے تھے۔ انگلینڈ کی نصف ٹیم 165 رنز پر آؤٹ ہوگئی تاہم چھٹی وکٹ سے ذمہ دارانہ کھیل شروع ہوا۔
انگلش کھلاڑی جیمز ونس اور لیوئس گریگوری نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار نبھائے۔ مز ونس اور لیوئس گریگوری کی شاندار بیٹنگ کے باعث انگلش ٹیم نے 48 ویں اوور میں ہدف پورا کرلیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کیلئے 332رنز کا ہدف دینے کے باوجود غیر متوقع شکست مایوس کن رہی۔ مجموعی طور پر 3-0 سے شکست کھا کر پاکستانی ٹیم وائٹ واش ہوگئی۔ میزبان ٹیم کے جیمز ونز اور لیوئس گریگوری نے بالترتیب 102 اور 77 رنز بنائے۔
پاکستان کی طرف سے حارث رؤف اور شاداب خان بالترتیب 4 اور 2و کٹیں حاصل کرکے نمایاں بالر رہے۔ میچ کے اختتام پر جیمز ونس مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ ثاقب محمود پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 331 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 332 رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 میچز کی سیریز پر مشتمل کا آخری میچ برمنگھم میں کھیلا گیا۔بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 331 رنز بنائے۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 332 رنز کا ہدف دے دیا