جنوبی افریقہ کا اسرائیلی مظالم پر عالمی عدالتِ انصاف سے رجوع، پاکستان کا خیر مقدم

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنوبی افریقہ کا اسرائیلی مظالم پر عالمی عدالتِ انصاف سے رجوع، پاکستان کا خیر مقدم

غزہ پر اسرائیلی مظالم کے خلاف جنوبی افریقہ نے عالمی عدالتِ انصاف سے رجوع کیا ہے جبکہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کے جرأت مندانہ اقدام کا خیر مقدم کیا۔

تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب عثمان جدون نے جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کی جانب سے عالمی عدالتِ انصاف کا دروازہ کھٹکھٹانے کا خیر مقدم کرتا ہے۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODUzOTQsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NTM5NCAtINi52KfZhNmF24wg2LnYr9in2YTYqiDYp9mG2LXYp9mBINmF24zauiDYp9iz2LHYp9im24zZhCDaqduM2K7ZhNin2YEg2YXYqtmI2YLYuSDaqdin2LHYsdmI2KfYptuMINqp24zYs9uSINuB2Yjar9uM2J8iLCJ1cmwiOiIiLCJpbWFnZV9pZCI6MTg1NDAzLCJpbWFnZV91cmwiOiJodHRwczovL21tbmV3cy50di91cmR1L3dwLWNvbnRlbnQvdXBsb2Fkcy8yMDI0LzAxL2NvYXJ0LTMwMHgyNTAuanBnIiwidGl0bGUiOiLYudin2YTZhduMINi52K/Yp9mE2Kog2KfZhti12KfZgSDZhduM2rog2KfYs9ix2KfYptuM2YQg2qnbjNiu2YTYp9mBINmF2KrZiNmC2Lkg2qnYp9ix2LHZiNin2KbbjCDaqduM2LPbkiDbgdmI2q/bjNifIiwic3VtbWFyeSI6Itix2YjYp9q6INuB2YHYqtuSINiv24wg24HbjNqvINmF24zauiDZgtin2KbZhSDYudin2YTZhduMINi52K/Yp9mE2KrZkCDYp9mG2LXYp9mBICjYp9mT2KbbjCDYs9uMINis25IpINmF24zauiDYp9iz2LHYp9im24zZhCDaqduSINuB2KfYqtq+2YjauiDYutiy24Eg2YXbjNq6INmB2YTYs9i324zZhtuM2YjauiDaqduMINmG2LPZhCDaqdi024wg2LPbkiDZhdiq2LnZhNmCINin24zaqSDZhdmC2K/ZhduSINqp24wg2LPZhdin2LnYqiDaqdinINin2ZPYutin2LIg24HZiCDar9in25QgIiwidGVtcGxhdGUiOiJzcG90bGlnaHQifQ==”]

قائم مقام مستقل مندوب عثمان جدون نے کہا کہ پاکستان عالمی عدالتِ انصاف کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے متعلق قانونی مؤقف کا منتظر ہے۔ انہوں نے اسرائیل کی غزہ پر جارحیت اور فلسطینیوں کی نسل کشی کی مذمت بھی کی۔

قبل ازیں جنوبی فریقہ نے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف اسرائیلی مظالم پر عالمی عدالتِ انصاف کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ عدالتِ انصاف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر جاری بیان میں جنوبی افریقہ کے اقدام کی تصدیق کی۔

عالمی عدالتِ انصاف کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ اسرائیل پر اقوامِ متحدہ کے نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی کا الزام عائد کر رہا ہے جبکہ عدالتِ انصاف سے اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی سطح پر مقدمہ چلانے کی درخواست بھی کی گئی۔ 

 

Related Posts