پاکستان کا افغانستان کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کا خیرمقدم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan welcomes release of prisoners by Afghanistan

اسلام آباد: پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت افغانستان کی جیلوں میں قید پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے صدارتی فرمان کا خیرمقدم کیا ہے۔

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے گذشتہ ہفتے ان قیدیوں کے لئے حکم جاری کیا تھا جنہوں نے سزا پوری کرلی ہے لیکن وہ جرمانے کی عدم ادائیگی پرقید میں ہیں۔

صدارتی فرمان کے مطابق افغان صدر نے متعدد پاکستانی قیدیوں کو سزاؤں کو معاف کردیا اور ان کی رہائی کا حکم دیا تاہم اس فرمان میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ کتنے قیدی رہا ہوں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اس انسانی ہمدردی کے جذبہ کو سراہتا ہے ،انہوں نے کہا کہ قیدیوں کی رہائی سے ان کے اہل خانہ کو تسلی ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد باہمی احترام اور تعاون جاری رکھنے کے اپنے عزم کی توثیق کرتا ہے جس کے نتیجے میں دونوں اطراف کے عوام کو سہولت اور فوائد حاصل ہوں گے۔

دوسری جانب افغان میڈیا کے مطابق متعدد پاکستانی قیدیوں کو دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین تعلقات کو مضبوط بنانے کے خیر سگالی کے اشارے کے طور پر رہا کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:پاکستان نے بھارتی دہشت گردی کے شواہد اقوام متحدہ کو دیدئیے

دریں اثنا افغانستان میں پاکستانی سفیر منصور خان نے کہا ہے کہ رہا ہونے والوں میں دہشت گردی میں ملوث کوئی مجرم شامل نہیں ہے۔

Related Posts