پاکستان کا ڈنمارک میں قرآن کی بے حرمتی پر پابندی کے مجوزہ قانون کا خیر مقدم

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

پاکستان نے ڈنمارک حکومت کی جانب سے قرآن سمیت تمام مقدس کتابوں کو نذر آتش کرنے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دینے سے متعلق مجوزہ بل کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ’صحیح سمت میں ایک قدم‘ قرار دیا ہے۔

ادھر نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے بھی ڈنمارک کی حکومت کی مجوزہ قانون سازی کا خیر مقدم کیا ہے جس میں قرآن پاک سمیت انتہائی اہمیت کے حامل مذہبی مواد کی بے حرمتی کو جرم قرار دینے پر زور دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلامک کوائن کیسے لوگوں کو شریعت کے مطابق کرپٹو کرنسی کے ساتھ با اختیار بنا رہا ہے

پاکستان نے ڈنمارک حکومت کی جانب سے قرآن سمیت تمام مقدس کتابوں کو نذر آتش کرنے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دینے سے متعلق مجوزہ بل پیش کیے جانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ’صحیح سمت میں ایک قدم‘ قرار دیا ہے۔

یہ پیش رفت ایک ایسے موقعے پر سامنے آئی جب حالیہ دنوں میں ڈنمارک کے اندر قرآن کی کھلے عام بے حرمتی پر اسلامی ملکوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

 ترجمان پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ ’پاکستان نے ہمیشہ یہ موقف اختیار کیا ہے کہ مقدس صحیفوں کی بے حرمتی اور جلانا مذہبی منافرت کا ایک سنگین فعل ہے، جس کی آزادی اظہار رائے اور احتجاج کی آڑ میں اجازت نہیں ہونی چاہیے۔‘

مزید کہا گیا: ’بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون میں یہ بات طے ہے اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ذریعہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس طرح کی اشتعال انگیز کارروائیوں کو قانونی طریقے سے روکنا اور ان پر پابندی لگائی جانی چاہیے۔‘

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ’گذشتہ چند مہینوں کے دوران قرآن کی بے حرمتی کے پے در پے واقعات نے دنیا بھر کے ایک ارب 60 کروڑ سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

’اس طرح کی گھناؤنی حرکتوں کا مقصد تصادم پیدا کرنا اور بین المذاہب ہم آہنگی اور باہمی احترام کو نقصان پہنچانا ہے۔‘

بیان میں حکومتوں پر زور دیا گیا کہ وہ مذہبی منافرت، زینوفوبیا اور اسلامو فوبیا کی ان کارروائیوں کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈنمارک کی طرف سے اٹھایا گیا قدم قرآن پاک اور دیگر آسمانی کتابوں کی بے حرمتی کو روکنے کے لیے موثر قانون سازی کا موجب بنے گا۔

دریں اثنا نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان ، ڈنمارک کی حکومت کی مجوزہ قانون سازی کا خیر مقدم کرتا ہے جس میں قرآن پاک سمیت انتہائی اہمیت کے حامل مذہبی مواد کی بے حرمتی کو جرم قرار دینے پر زور دیا گیا ہے۔

ہفتہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان ڈنمارک کی حکومت کی طرف سے قرآن پاک سمیت انتہائی اہمیت کے حامل مذہبی مواد کی بے حرمتی کو جرم قرار دینے سے متعلق مجوزہ قانون سازی کا خیر مقدم کرتا ہے۔

Related Posts