پاکستان آذربائیجان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے، اسد قیصر

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Asad Qaiser warns adjourning NA session for indefinite period

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکا کہنا ہے کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے، دونوں ممالک کے درمیان پائیدار سفارتی تعلقات استوار،علاقائی اور بین الاقومی معاملات پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں قائم پاک آذربائیجان پارلیمانی دوستی گروپ پارلیمانی رابطوں میں اضافے کیلئے مناسب فورم ثابت ہو سکتا ہے، مسئلہ کشمیر کا کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے ناگزیر ہے۔

بھارتی آئین سے آرٹیکلز 370 اور 35الف کی غیر قانونی منسوخی ریاست کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی مذموم سازش ہے۔منگل کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے آذر بائیجان کے سفیر علی علیزادہ نے ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے آذربائیجان کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین پائیدار سفارتی تعلقات استوار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین نا صرف ثقافتی، مذہبی اور جغرافیائی مماثلت ہے بلکہ علاقائی اور بین الاقومی معاملات پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین معاشی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے وافر مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں قائم پاک۔آذربائیجان پارلیمانی دوستی گروپ پارلیمانی رابطوں میں اضافے کے لیے مناسب فورم ثابت ہو سکتا ہے۔مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی آئین سے آرٹیکلز 370 اور 35الف کی غیر قانونی منسوخی ریاست کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی مذموم سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ ان آرٹیکلز کی منسوخی کے فیصلے کے بعد مظلوم کشمیری عوام پر ایک منظم کریک ڈاؤن کیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ خطے میں ترقی اور خوشحالی کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل سے خطے میں اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغا ہو گا۔

پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تجارت اور دیگر اقتصادی شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں قائم آذربائیجان کا مشن دونوں ممالک میں تجارتی حجم میں اضافے میں معاون ثابت ہو سکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ ای سی او ممالک کے پارلیمانی تنظیم کو فعال بنا کر ای سی او ممالک میں مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔اس موقع پر آذربائیجان کے سفیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان پاکستان کے ساتھ اپنے دوستانہ، برادارنہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے،دونوں ممالک کے مابین دیرینہ تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔

Related Posts