غزہ میں نسل کشی روکیں، پاکستان کا اقوامِ متحدہ سے مداخلت کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غزہ میں نسل کشی
(فوٹو: آن لائن)

غزہ میں نسل کشی کا سلسلہ دراز ہوگیا، پاکستان نے اقوامِ متحدہ سے مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری غزہ میں امن بحال کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے نے وارننگ دی تھی کہ خان یونس سے انخلاء کے صیہونی احکامات سے ڈھائی لاکھ افراد متاثر ہوں گے۔ پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ غزہ میں نسل کشی روکنے کیلئے فوری مداخلت کی ضرورت ہے۔

پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے جنرل اسمبلی کے مباحثے کے دوران غزہ کی صورتحال پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ سلامتی کونسل کو جنگ بندی کے مطالبے سے روکتے ہیں۔ کچھ اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرتے ہیں جبکہ عالمی عدالتِ انصاف نے نسل کشی روکنے کا کہا۔

مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی سے متعلق قرارداد نمبر 2735 پر عملدرآمد نہیں کیا گیا اور اسرائیلی فوجی کارروائی بلا روک ٹوک جاری ہے۔ کیا یہ ایسی صورتحال نہیں جہاں غزہ کے متاثرین کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے مداخلت کرنی چاہئے؟

دریں اثناء اقوامِ متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں جاری ایک الرٹ میں اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے کارکنان نے خبردار کیا کہ جنوبی غزہ میں افراتفری اور خوف و ہراس جنم لے چکا ہے جہاں 2 لاکھ 50 ہزار افراد خان یونس کے علاقے سے انخلاء کے احکامات سے متاثر ہیں۔

Related Posts