ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز کا آغاز، پاکستان اپنا پہلا میچ آج کھیلے گا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز کا آغاز، پاکستان اپنا پہلا میچ آج کھیلے گا
ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز کا آغاز، پاکستان اپنا پہلا میچ آج کھیلے گا

کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین 3 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا آغاز ہوگیا، قومی ٹیم کالی آندھی کے خلاف اپنا پہلا میچ آج کھیلے گی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی 20 میچ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا جس کیلئے گزشتہ 2 روز سے پاکستان اور ویسٹ انڈیز نے پریکٹس شروع کررکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بابر اعظم جیت کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو ہرانے کیلئے پر عزم

سینئرکھلاڑی پاکستان کامستقبل نہیں،چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ کابڑابیان

پریکٹس سیشن کے دوران پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے نیٹس کے علاوہ 3 گھنٹے کے دوران فیلڈنگ ڈرلز پر توجہ دی۔ بیٹنگ اور بولنگ کی مہارت جانچنے کی بھی بھرپور کوشش کی گئی۔

آج پاکستانی وقت کے مطابق قومی ٹیم اپنا پہلا ٹی 20 میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شام 6 بجے سے کھیلے گی۔ میچ سرکاری چینل سمیت دیگر ٹی وی چینلز پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔ 

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پاکستان کی جیت کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز کو بھی شکست دینے کیلئے پر عزم ہیں جس کا اظہار گزشتہ روز کیا گیا۔

کپتان بابر اعظم نے گزشتہ روز ورچؤل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ورلڈ کپ سے شروع کی گئی جیت کی رفتار کو آگے لے جانا چاہتے ہیں۔

Related Posts