پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کا چوتھاروزبھی بارش کی نذر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

pak vs sri test rain
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کا چوتھاروزبھی بارش کی نذر

راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کا کھیل بھی بارش کی نذر ہوگیا ہے اور کھیل ایک گیند کرائے بغیر ہی ختم کردیا گیا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ سے ملک میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ تو بحال ہوگئی ہے تاہم بارش اور خراب موسم کی وجہ سے اب تک مہمان ٹیم کی پہلی اننگز ہی مکمل نہیں ہوسکی۔

راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن سری لنکا کو اپنی پہلی نامکمل اننگز 282 رنز 6 وکٹوں کے نقصان پر دوبارہ شروع کرنا تھی تاہم بارش اور خراب آؤٹ فیلڈ کے باعث کھیل ہی نہیں ہوسکا۔

مزید پڑھیں:ویمنز سیریز،پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آخری ایک روزہ میچ بارش کی نذر، انگلش ٹیم کو 2-0کی برتری

کھیل کا آخری دن اتوار کو ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ بے نتیجہ ہی ختم ہونے کا امکان مزید قوی ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے 4 دنوں میں اب تک صرف 91 اوورز اور 5 گیندیں ہی کرائی جاسکی ہیں۔ پہلے دن 68 ، دوسرے دن 18 جبکہ تیسرے روز 5 اوورز ہی کرائے جاسکے ہیں۔

Related Posts