ایشیا کپ 2022، پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ میچ آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایشیا کپ 2022، پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ میچ آج ہوگا
ایشیا کپ 2022، پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ میچ آج ہوگا

دبئی: دنیائے کرکٹ کے روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایشیا کپ 2022 کے دوسرے میچ کیلئے آج آمنے سامنے ہوں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس ٹی 20 میچ میں بابر اعظم کی زیر قیادت قومی کرکٹ ٹیم سے 10 وکٹوں سے تاریخی شکست کا سامنا کرنے والی بھارتی ٹیم پاکستان سے جیتنے کیلئے بھرپور کوشش کرے گی۔ ون ڈے کی طرز پر کھیلے جانے والے ایشیا کپ کو ٹی 20 کی طرز پر پہلی بار کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

فخر ہے کہ مجھے قومی ویمن فٹبال ٹیم کیلئے منتخب کیا گیا، نادیہ خان

پاکستانی وقت کے مطابق دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹی 20 میچ کا آغاز شام 7 بجے ہوگا جس میں بابر اعظم کی زیرِ قیادت قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کی تاریخ دہرانے کی کوشش کرے گی جبکہ بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کر رہے ہیں۔ دونوں ہی ٹیمیں فٹنس اور پرفارمنس سے متعلق مسائل کا شکار ہیں۔

شاہین آفریدی اور وسیم جونیئر کے زخمی ہوجانے کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کو بولنگ اٹیک میں بھی مشکلات کا سامنا تاہم نسیم شاہ اور حارث رؤوف سے قومی ٹیم کافی توقعات وابستہ کر رہی ہے۔ شاہنواز دہانی کی جگہ محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیے جانے کے زیادہ امکانات ہیں۔

دوسری جانب بھارت بھی اپنے فاسٹ بولر جسپریت بمرا کی غیر حاضری سے مسائل کا شکار ہے۔ ویرات کوہلی، کپتان روہت شرما اور کے ایل راہول سمیت دیگر کھلاڑی پاکستان کو ہرانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیں گے۔ دونوں ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلے سے شائقینِ کرکٹ خوب محظوظ ہوں گے۔

قبل ازیں پاکستان اور بھارت نے ایشیاء کپ میں ایک دوسرے کا سامنا 13 بار کیا جس میں مجموعی برتری بھارت کے نام رہی جس نے پاکستان کے 5 کے مقابلے میں 7 میچز جیتے ہیں۔ ایونٹ کے گزشتہ میچ میں قومی کرکٹ ٹیم 83 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، جسے بھارت نے 15ویں اوور میں حاصل کرکے میچ اپنے نام کیا۔

 

Related Posts