بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ میں پاکستان اور میزبان ٹیم کے میچ کا تیسرا روز بھی بارش سے متاثر ہوا۔ تاحال قومی کرکٹ ٹیم اپنی بیٹنگ کا دوبارہ آغاز نہیں کرسکی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل آج صبح 8 بج کر 30 منٹ پر شروع ہونا تھا جو ڈیڑھ سے 2 گھنٹے گزر جانے کے باوجود شروع نہ ہوسکا۔ میچ کے پہلے روز 57 جبکہ دوسرے روز 6 اوورز کا کھیل ہوا تھا۔
ڈھاکہ ٹیسٹ کا دوسرا روز، قومی ٹیم نے ڈریسنگ روم میں بیٹنگ شروع کردی
ڈھاکہ ٹیسٹ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین کرکٹ میچ تاخیر کا شکار
بابر اعظم 2021 میں سب سے زیادہ ففٹی پلس رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے
پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے کپتان بابر اعظم 71 جبکہ اظہر علی 52 پر بیٹنگ کر رہے تھے۔ عابد علی 39 جبکہ عبداللہ شفیق 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ڈھاکہ ٹیسٹ کے دوسرے روز قومی کرکٹ ٹیم اور بنگلہ دیش کے مابین پہلی اننگز کا کھیل 6.2اوورز کے بعد روک دیا گیا تھا تاہم پاکستانی ٹیم نے ڈریسنگ روم میں بیٹنگ شروع کردی۔بابر اعظم کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
شیرِ بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکہ میں پہلے روز کا کھیل بھی خراب روشنی کے باعث 57 اوورز میں ختم ہوگیا۔ دوسرے روز کھیل کا آغاز کھانے کے وقفے کے بعد کیا گیا تو اظہر علی 36 جبکہ بابر اعظم 60 کے انفرادی اسکور پر بیٹنگ کرنے لگے۔