جنوبی افریقا میں جاری انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
جنوبی افریقا کے پوچیف اسٹروم میں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا مگرگیا قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز کی نپی تلی بولنگ کی بدولت پوری ٹیم 24 ویں اوور میں صرف 75 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
اسکاٹ لینڈ کے محض 2 بلے باز ہی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے اورحریف ٹیم کی جانب سے عزیر شاہ 20 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونیئر نے 7.5 اوورز میں 12 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اس کے علاوہ قومی ٹیم کے طاہر حسین نے 3 اور عباس آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں، مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا آغاز بھی متاثر کن نہ تھا اور صرف 4 کے مجموعی اسکور پر دونوں اوپنرز آؤٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 عالمی رینکنگ کو برقرار رکھنے کیلئے پاکستان کو بنگلہ دیش کیخلاف کلین سوئپ درکار