پاکستان اور برطانیہ جلد ملزمان کی حوالگی کے معاہدے پر دستخط کرنے پر متفق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور برطانیہ جلد ملزمان کی حوالگی کے معاہدے پر دستخط کرنے پر متفق
پاکستان اور برطانیہ جلد ملزمان کی حوالگی کے معاہدے پر دستخط کرنے پر متفق

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے برطانیہ کے پاکستان میں ہائی کمشنرکرسچن ٹرنر کی ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران پاکستان برطانیہ دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔

وزیر داخلہ اور برطانیہ کے پاکستان میں ہائی کمشنر کی ملاقات میں سزا یافتہ شہریوں کی واپسی اور مجرمان کی حوالگی سے متعلق پاک برطانیہ معاہدوں پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔

ملاقات کی خاص بات یہ تھی کہ پاک برطانیہ دو طرفہ معاہدوں کو جلد حتمی شکل دینے اور جلد دستخط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان اتفاق کیا گیا کہ معاہدے دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہیں۔ معاہدوں پر پیش رفت کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر کاملاقات کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان کی افغانستان کے معاملے میں غیرملکی اور افغان شہریوں کے انخلاء میں معاونت قابل ستائش ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر داخلہ نے اسلام آباد پولیس پر حملے کو دہشت گردی قرار دے دیا

وزیر داخلہ نے کہا کہ باہمی معاہدوں سے تعلقات میں مزید وسعت اور مضبوطی آئیگی۔ برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات انتہائی دوستانہ اور ہمہ جہت ہیں،برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

Related Posts