پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan, Turkiye sign various accords to fortify bilateral ties

اسلام آباد: پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے جمعرات کے روز مختلف شعبوں میں متعدد مفاہمتی یادداشتوں پروٹوکولز اور تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیر اعظم شہباز شریف نے معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔

بعد ازاں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ترکیہ کے عوام کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات صدیوں پر محیط ہیں۔ انہوں نے تباہ کن سیلاب کے دوران ترکیہ کی جانب سے پاکستان کی بھرپور مدد پر صدر اردوان کا شکریہ ادا کیا اور ترکیہ کے عوام کی ہمدردی کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا، جہاں وزیر اعظم شہباز شریف نے مسئلہ کشمیر پر ترکیہ کے مستقل حمایت کے موقف کو سراہا جبکہ صدر اردوان نے قبرص کے معاملے پر پاکستان کی حمایت کو انتہائی اہم قرار دیا۔

اعلیٰ سطح کے اسٹریٹجک تعاون کونسل کے ساتویں اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ پر وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر اردوان نے دستخط کیے۔

کراچی میں ٹریفک کا نظام مکمل طور پر غیر منظم ہو چکا ہے، محمود مولوی

ترکیہ ایکسپورٹ کریڈٹ بینک اور پاکستان ایکسپورٹ-امپورٹ بینک کے درمیان مفاہمتی یادداشت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور ترکیہ کے وزیر تجارت عمر بولات نے تبادلہ کیا۔ تجارت میں اصل سرٹیفکیٹس کی تصدیق کے تعاون پر مشترکہ وزارتی بیان اور ڈیجیٹلائزیشن کے معاہدے پر وزیر تجارت جام کمال خان اور ترکیہ کے وزیر تجارت عمر بولات نے تبادلہ کیا۔

حلال تجارت میں تعاون کے معاہدے پروزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی اور ترک وزیر تجارت عمر بولات نے دستخط کیے۔ عوامی تعلقات، میڈیا اور مواصلاتی شعبے میں تعاون کے معاہدے پر وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور ترک ڈائریکٹر آف کمیونیکیشن فخر الدین التون نے دستخط کیے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ معاہدے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

Related Posts