تجارتی خسارے کا حجم 17.53 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تجارتی خسارے کا حجم 17.53 ارب ڈالر تک پہنچ گیا
تجارتی خسارے کا حجم 17.53 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

اسلام آباد : رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ دوران تجارتی خسارہ 17.53 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ، گزشتہ سال تجارتی خسارے کا حجم 15.85ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے تجارتی اعداد و شمار جاری کردیئے، جس میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال جولائی سے فروری کے دوران تجارتی خسارہ 10.64 فیصد مزید بڑھ گیا ہے۔

ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ ملکی برآمدات 4.29 فیصد اضافے سے 16.30 ارب ڈالر اور ملکی درآمدات 7.49 فیصد اضافے سے 33.84 ارب ڈالر رہیں اور تجارتی خسارہ بڑھ کر 17.53 ارب ڈالر سے زائد ہو گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال تجارتی خسارے کا حجم 15.85 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا ، فروری 2021 میں برآمدات 4.12 فیصد کمی سے 2.04 ارب ڈالر اور ملکی درآمدات 9.55 فیصد اضافے سے 4.56 ارب ڈالر رہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ فروری 2021 میں تجارتی خسارہ 3.93 فیصد اضافے سے 2.51 ارب ڈالر رہا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی سینیٹ نے 1.9 ٹریلین ڈالر کے امدادی پیکج کی منظوری دے دی

یاد رہے جنوری میں 2021 میں  دسمبر 2020  کے مقابلے  تجارتی خسارے میں 1.44 فیصد کمی واقع ہوئی تھی ، تجارتی خسارے میں کمی کے باوجود جنوری میں ملکی برآمدات میں دس فیصد کمی واقع ہوئی، جنوری دو ہزار اکیس میں ملکی برآمدات کا حجم 2 ارب 13 کروڑ ڈالر رہا۔

Related Posts